ابنا: کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے پریس آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی سینیٹ میں فوجی کمیٹی کے سربراہ جان میک کین سے کابل میں ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے راتوں کے حملوں کا بند کیاجانا اور بگرام جیل سے افغان قیدیوں کی کابل کے پلچرخی منتقلی افغان عوام کے اہم ترین مسائل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے حامد کرزئی کے ان بیانات کی شدید مخالفت کی ہے۔ جان میک کین نے گستاخی سے کام لیتے ہوۓ کہا ہے کہ افغانستان میں راتوں کے حملے اس ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے لۓ بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
جان مکین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اگرچہ یہ حملے امریکہ اور افغانستان کے اسٹریٹیجیک معاہدے پر دستخط ہونے کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن غیر ملکی فوجیوں کی سلامتی کے لۓ اہم ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ اور نیٹو کے راتوں کے حملوں میں ہزاروں افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں اور ان کی وجہ سے افغانستان کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔........ /169